اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

45 ہزار کالجز کے پرنسپل سے نشنک بات کریں گے - پرنسپل کا ویبنارنشنک کے ساتھ

ملک میں کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے 45000 ڈگری کالجز کے پرنسپل اور اساتذہ سے 28 مئی کو ایک ویبنار کے ذریعہ وزیر تعلیم اس مسئلہ کے حل کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔

Nishank will hold talks with the principals of 45,000 colleges
45 ہزار کالجز کے پرنسپل سے بات چیت کریں گے نشنک

By

Published : May 26, 2020, 11:53 AM IST

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے پیر کو یہاں ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی کہ وہ 28 مئی کو 45 ہزار ڈگری کالجز کے پرنسپل اور اساتذہ سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 28 مئی کو ان ڈگری کالجز کے پرنسپل اور اساتذہ پورے ملک کے طلبا اور گارجیئنز سے جڑ کر اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے آگے آئیں گے اور تقریبا 33 کروڑ طلبا اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویبنار کا انعقاد قومی ایکریڈیشن کونسل کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 28 مئی کو دوپہر تین بجے پرنسپل اور اساتذہ سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 'مجھے امید ہے کہ وہ لوگ میرے ساتھ مہم سے جڑیں گے اور ہم سب مل کر کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 بحران کا سامنا کرتے ہوئے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی کو امید نہیں تھی کہ اس طرح کا بحران آئے گا لیکن ہم نے اس چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے آن لائن تعلیم دی اور اس سے پہلے بھی طالب علموں اور گارجئینوں اور اساتذہ سے بات چیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details