اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گورکھپور کے رکن پارلیمان بی جے پی میں شامل - سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی حمایت سے نشاد نے

ریاست اترپردیش کی گورکھپور پارلیمانی سیٹ پر گذشتہ برس ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔

گورکھپور کے رکن پارلیمان بی جے پی میں شامل

By

Published : Apr 5, 2019, 6:42 AM IST

گورکھپور پارلیمانی سیٹ پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل رکن پارلیمان تھے اور ریاست کا وزیراعلی بننے کے بعد انہوں نے استعفی دیا تھا۔

مرکزی وزیر جے پی نڈا اور اتر پردیش حکومت میں وزیر سدھارتھ ناتھ کی موجودگی میں نشاد نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

لوک سبھا انتخابات کے موقع پر نشاد کا بی جے پی میں شامل ہونا سیاسی اعتبار سے اہم مانا جا رہا ہے۔

سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی حمایت سے نشاد نے بی جے پی کو اس کے ہی قلعے میں شکست دی تھی۔

اس سے پہلے یوگی اس سیٹ پر 1998 سے عام انتخابات میں کامیاب ہوتے آ رہے تھے۔

اس بار کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی، بی ایس پی اور راشٹریہ لوک دل کا اتحاد ہے۔

اس علاقے میں نشاد برادری آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔

نشاد پارٹی کی تشکیل 2016 میں نشاد، كیوٹ اور دیگر طبقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details