اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس آج - اشیا و خدمات ٹیکس

اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کا اجلاس آج وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں منعقد کیا جائے گا۔

sitharaman to chair gst council meeting today
جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس آج

By

Published : Oct 12, 2020, 11:39 AM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل اجلاس کی صدارت کریں گی۔

گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کا یہ اجلاس شام چار بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ ممبئی شیئر بازار کے ابتدائی مراحل میں تیزی دیکھی گئی۔ سینسیکس 65 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 40753 پر پہنچ گیا جبکہ نفٹی 90 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 11965 پر پہنچ گیا۔

وزیر حزانہ آج ساڑھے بارہ بجے معاشی امور پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ پانچ اکتوبر کو جی ایس ٹی کونسل نے اپنے 42 ویں اجلاس میں معاوضہ سیس کی عائد مدت میں پانچ سال کی منتقلی کی مدت سے زیادہ مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس سے محصولات کے فرق کو پورا کیا جائے گا۔

مرکز نے ریاستوں کی درخواست پر قرض لینے کے آپشن کے تحت شارٹ فال کی رقم کو 97،000 کروڑ سے بڑھا کر 1.10 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا۔

سیتارمن نے کہا کہ 'جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے محصولات میں کمی کے معاوضے کے لئے 21 ریاستوں نے قرض لینے کا آپشن ایک کا انتخاب کیا ہے۔'

انہوں نے واضح کیا کہ مرکز کسی بھی ریاست کو معاوضے سے انکار نہیں کر رہا ہے لیکن جن ریاستوں نے قرض لینے کا کوئی انتخاب نہیں کیا ہے انہیں مارکٹ سے قرض لینا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details