میڈیا سے بات چیت میں نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ جس طرح سے مجرموں کو پھانسی دینے میں قانونی اڑچن آرہی تھیں اب وہ مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے، انہوں مزید کہا کہ جب تک مجرمین کو پھانسی نہیں ہوجاتی اس وقت تک ان کی جد وجہد ختم نہیں ہوگی۔
'جب تک پھانسی نہیں ہوگی، میری جد وجہد ختم نہیں ہوگی' - نربھیا کی والدہ کا بیان
دہلی سنہ 2012 اجتماعی جنسی زیادتی کی متاثرہ نربھیا کی ماں نے کہا ہے کہ قصورواروں کے تمام قانونی اختیارات ختم ہوچکے ہیں، انہیں امید ہے کہ اب عدالت نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرے گی۔
'جب تک پھانسی نہیں ہوگی میری جد وجہد ختم نہیں ہوگی'
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صدر کی جانب سے رحم کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد عدالت سے نئے ڈیتھ وارنت جاری کرنے کی اپیل کی گئی اور امید ہے کہ آج نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قصورواروں کی وکیل کو اس بابت مطلع کر دیا گیا ہے اور انہیں جمعرات کو دوپہر دو بجے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔