عدالت میں مجرمین کی جانب سے یہ دلیل پیش گئی تھی کہ رحم کی درخواست ابھی صدر کے پاس ہے جس کے بعد عدالت نے پھانسی موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بتا دیں کہ قصورواروں کو 3 مارچ کو پھانسی ہونی تھی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے مجرم پون گپتا کی كيوریٹو پٹيشن کو مسترد کر دیاتھا، اپنی عرضی میں اس نے عدالت سے سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے عدالت نے اس کی کیوریٹیو عرضی کو براہ راست مسترد کردیا۔