اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نربھیا معاملہ: قصوروار ونے شرما کی عرضی مسترد - nirbhaya case accused will be hanged

دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ہفتہ کو نربھیا اجتماعی ریپ اور قتل معاملے کے چار قصورواروں میں سے ایک ونے کمار شرما کی بہترین علاج سے متعلق عرضی مسترد کر دی۔

قصوروار ونے شرما کی عرضی مسترد
قصوروار ونے شرما کی عرضی مسترد

By

Published : Feb 23, 2020, 5:24 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:17 AM IST

ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے قصوروار ونے کمار شرما کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو آج مسترد کر دیا۔

انہوں نے تمام فریقین کی دلایل سننے کے بعد کہا کہ قصوروار ونے کو کسی علاج کی ضرورت نہیں ہے عدالت نے کہا کہ سزا ئے موت کے معاملے میں تشویش ا ور ڈپریشن عام ہے ۔ قصوروار کو بلاشبہ، مناسب طبی اور نفسیاتی طبی ا مداد فراہم کی ہے۔ ونے کے وکیل نے عرضی دائر کر اپنے موکل کے لئے بہترین طبی ا مداد کی مانگ کی تھی جسے عدالت نے نامنظور کر دیا۔ اس عرضی میں دعوی کیا گیا تھا کہ ونے نفسیاتی بیماری سے دوچار ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے ۔

عرضی میں یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ اس کی پیشانی پر گہری چوٹ ہے، دائیں بازو ٹوٹا ہوا ہے اور اس پر پلاسٹر ہے ۔ وہ نفسیاتی بیماری انفصام ( شیزوفرینیا) میں مبتلا ہے۔ تہاڑ جیل کے حکام نے اس کے دعووں کو توڑمروڑکر پیش کئے گئے حقائق کا پلندہ قرار دیا اور عدالت سے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ثابت ہوا ہے کہ قصوروار ونے کمار شرما نے دیوار پر سر مار کر چہرے کو خود ہی زخمی کر لیا اور وہ کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا نہیں ہے۔ جیل کی جانب سے پیش ماہر نفسیات نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سبھی چاروں قصورواروں کی طبی جانچ کی گئی اور سبھی ٹھیک ہیں ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details