ریاستی وزیر ٹھاکر رگوراج سنگھ کی موجودگی میں ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ جیل انتظامیہ نے 9 قیدیوں کو جیل سے رہا کیا، یہ تمام قیدی جرمانے کی رقم ادائیگینہ کر نے کی وجہ سے سزا کاٹ رہے تھے۔ ورنداون کی رادھا رانی کلیان سمیتی تنظیم نے نو قیدیوں کی جرمانہ ادا کیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں رہا کردیا۔
گاندھی جینتی کے موقع پر علیگڑھ جیل سے 9 قیدی رہا - گاندھی جینتی کے موقع پر ۹ قیدیوں کی رہائی
جرمانے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے قید میں تھے ، سماجی تنظیم نے قیدیوں کو جرمانے کی رقم ادا کرکے رہا کروایا۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر علیگڑھ ضلع جیل سے 9 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
گاندھی جینتی کے موقع پر علیگڑھ جیل سے 9 قیدی رہا
سماجی تنظیم کے افسر نے بتایا کہ وہ تنظیم کی طرف سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا شدہ نظربند افراد کے لئے امید کرینگے کہ وہ دوبارہ جرم نہ کریں اور اپنی زندگی کو مناسب انداز میں گزارتے رہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ پولیس الوک سنگھ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر، ریاست بھر سے 150 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، جس کے تحت علیگڑھ سے 9 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے یہ سب چھوٹے جرم کے ملزم تھے جن پر صرف جرمانا عائد کیا گیا تھا۔