اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این رمیش کمار دوبارہ الیکشن کمشنر مقرر

حکومت آندھراپردیش نے دو سرکاری احکامات جاری کرتے ہوئے ان کو اسی عہدہ پر دوبارہ مقرر کیا۔ یہ احکام، ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد جاری کئے گئے۔

این رمیش کمار دوبارہ الکشن کمشنر مقرر
این رمیش کمار دوبارہ الکشن کمشنر مقرر

By

Published : Aug 3, 2020, 4:45 PM IST

این رمیش کمار نے ایک مرتبہ پھر آندھراپردیش اسٹیٹ الیکشن کمشنرکے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس موقع پر انہوں نے دعوی کیا کہ الیکشن کمیشن ایک آزادانہ دستوری ادارہ ہے اور یہ منافرت کے بغیر کام کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح حکومت سے تعاون حاصل ہوگا۔

گزشتہ جمعرات کو حکومت نے دو سرکاری احکام جاری کرتے ہوئے ان کو اسی عہدہ پر دوبارہ مقرر کیا۔یہ احکام، ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد جاری کئے گئے۔

رمیش نے کورونا کے پیش نظر ادارہ جات مقامی کے انتخابات کو ملتوی کردیا تھا تاہم ریاستی حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر کی معیاد کو اصلاحات کے نام پر کم کردیا۔ان کی جگہ سابق جج جسٹس کنگاراج جن کا تعلق تملناڈو سے ہے کو لایاگیا تھا۔ اس پر کمار عدالت سے رجوع ہوئے تھے اے پی ہائی کورٹ نے ان کو اسی جگہ دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم ریاستی حکومت نے ان احکام پر عمل نہیں کیا جس پر رمیش نے ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی عرضی داخل کی۔

اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ان کو ہدایت دی کہ وہ گورنر سے ملاقات کریں اور اس سلسلہ میں نمائندگی کریں جس کے بعد انہوں نے 20جولائی کوگورنر سے راج بھون میں ملاقات کی تھی جنہوں نے ریاستی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی کہ رمیش کمار کو اسی جگہ دوبارہ مقرر کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ کے احکام پر عمل کیاجائے۔

ریاستی حکومت اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوئی اور ہائی کورٹ کے توہین عدالت کے احکام پر روک لگانے کی خواہش کی تاہم عدالت عظمی نے اس کو مسترد کردیا اور رمیش کمار کو ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کے سلسلہ میں اندرون ایک ہفتہ حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا وائرس کے 983 نئے کیسز، 11 اموات

ABOUT THE AUTHOR

...view details