اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت - چین سرحد پر ایئر فورس کا نائٹ آپریشن - بھارتیہ فضائیہ نے بھارت چین سرحد کے

بھارت چین سرحد پر لداخ میں تناؤ کم ہوا ہے، اس کے باوجود فوج محتاط ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں بھارتیہ فضائیہ نے بھارت چین سرحد کے قریب نائٹ آپریشن کیا ہے۔

night operations
night operations

By

Published : Jul 7, 2020, 1:20 PM IST

بھارتی فضائیہ نے چین کی سرحد کے قریب ایئربیس پر نائٹ آپریشن کیا۔ اس سلسلے میں گروپ کیپٹن اے راٹھی نے کہا کہ رات کا آپریشن سب سے اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر فورس جدید پلیٹ فارمز اور پرجوش فوجیوں کی مدد سے کسی بھی ماحول میں آپریشن کے پورے اسپیکٹرم کو انجام دے سکتا ہے۔

ٹویٹ

راٹھی نے کہا کہ ایئر فورس اس کے لئے پوری طرح سے تربیت یافتہ اور تیار ہے۔ واضح ہو کہ گروپ کیپٹن اے راٹھی بھارت چین سرحد کے قریب فارورڈ ایئر بیس پر سینئر فائٹر پائلٹ ہیں۔

ٹویٹ

فضائیہ نے اپاچے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نائٹ آپریشن کیا ہے۔ ہیلی کاپٹر نے بھارت چین سرحد کے قریب ایئربیس پر اڑان بھری۔

اس کے علاوہ بھارتیہ فضائیہ کے میگ 29 لڑاکا طیارے نے بھی پاک چین سرحد کے قریب نائٹ آپریشن میں حصہ لیا۔

ٹویٹ

پیر کی رات نائٹ آپریشن میں چنوک ہیوی لیفٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی اڑان بھری گئی۔

ٹویٹ

واضح رہے کہ گلوان وادی میں پرتشدد تصادم کے بعد سے دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال اور چین کے وزیر خارجہ کے مابین گفتگو کے نتیجے میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) سے دونوں ممالک کی افواج کے پیچھے ہٹنے کی خبر سامنے آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details