اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نائیجریا تصادم، 15 شدت پسند ہلاک

نائیجریا میں فوج اور بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے مابین تصادم کے دوران 15 انتہاپسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

نائیجریا تصادم، 15 شدت پسند ہلاک

By

Published : Oct 11, 2019, 11:55 PM IST

واضح رہے کہ نائجریا کی فوج نے اس کی تصدیق کی۔ فوج نے بتایا کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں جمعرات کو ہوئے تصادم کے دوران فوجیوں نے 15 انتہاپسندوں کو مار گرایا۔

فوج کے ترجمان کرنل امین الیاسو نے بتایا کہ اس تصادم میں کئی ممالک اور کناڈکے دفاعی دستوں کے جوان شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت بورنو ریاست کی دارالحکومت میدوگری سے تقریباً 27کلومیٹر دور مراری کے نزدیک جگلٹا گاؤں میں انتہاپسندوں کی مڈبھیڑ ہوئی۔ اس وقت فوجی انتہاپسندوں کے خاتمہ کے لیے شروع کی گئی مشترکہ مہم پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے پانچ بندوق ٹرکوں کے ساتھ گھات لگاکر حملہ کیا۔ اس دوران فوجیوں نے دو گن ٹرکوں کو تباہ کیا اور دو دیگر کو برآمد کرلیا۔

فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بوکوحرام کے کچھ شدت پسند زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس دوران نائجریا کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ کناڈا کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details