اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این آئی اے سمجھوتہ کیس کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گی

قومی تحقیقاتی ایجنسی سمجھوتہ بم دھما کہ کیس میں سوامی اسیمانند کو بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گی۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 23, 2019, 9:44 AM IST

Updated : Mar 23, 2019, 10:02 AM IST

یہ بات مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہی۔
انہوں نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا:'عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کوئی اس کے خلاف اپیل کرنا چاہتا ہے تو وہ کر سکتا ہے۔'
انہوں نے سمجھوتہ بلاسٹ میں دوبارہ جانچ کے امکانات کو بھی خارج کیا۔
انکا مزید کہناتھا:'این آئی اے نے اس معاملے کی بہت ہی باریکی سے جانچ کی ہے۔ اس کے بعد ہی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اب جب فیصلہ آگیا ہے تو اس پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔'
غورطلب ہے کہ اسیمانند کو پنچکولہ کی خصوصی عدالت نے 20 مارچ کو سمجھوتہ ٹرین دھماکہ معاملے میں بری کر دیا۔
سنہ 2007 میں بھارت میں ہوئے تین بم دھماکوں میں مبینہ کردار میں ان کا نام سامنے آیا تھا۔
2007 میں 17 اور 18 فروی کی رات سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 18 لوگ مارے گئے تھے۔

Last Updated : Mar 23, 2019, 10:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details