این آئی اے نے بتایا کہ بنگلورو کے اسپیشل عدالت میں محبوب پاشا، خواجہ معین اور ایم صادق باشا کے خلاف تعزیرات ہند کے مختلف دفعات، یو اے پی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت الزام عائد کیئے گئے ہیں۔
این آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ کرناٹک پولیس کے ذریعہ 10 جنوری کو بنگلورو کے رہائشی محبوب پاشا کے خلاف درج کرایا گیا تھا۔محبوب پاشا نے خواجہ معین اور صادق باشا کے ساتھ مل کر بنگلوروا کے 'الہند ان بنگلورو تنظیم کے ذریعہ داعش کے نظریے اور سرگرمیوں کو پھیلانے کے لیے شدت پسند گروہ کی تشکیل کی تھی۔