اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2020, 1:35 PM IST

ETV Bharat / bharat

سلم علاقوں میں ضروری اشیاء کی تقسیم

لاک ڈاون کے دوران غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی رہنما ممبئی کے سلم علاقوں میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کررہے ہیں۔

این جی اوز کی جانب سے سلم علاقوں میں ضروری اشیا کی تقسیم
این جی اوز کی جانب سے سلم علاقوں میں ضروری اشیا کی تقسیم

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد کے تحت ملک بھر کی غیر منافع بخش این جی اوز اور سیاسی رہنماؤں نے لوگوں میں ضروری اشیاء کی مفت تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔

وہ رہائشیوں کو کھانے پینے کے سامان اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل پیکٹ تقسیم کررہے ہیں۔

یہ این جی اوز شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ لاک ڈاون کی سختی سے پیروی کریں اور گھروں سے باہر جانے کی کوشش نہ کریں۔

سماجی کارکن کنال سرمرکر نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک باندرا ایسٹ کے علاقے میں 3000 کے قریب ضروری سامان تقسیم کیا ہے۔

کنال سرمرکر نے بتایا کہ 'ہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان اشیا کو تقسیم کررہے ہیں'۔

انھوں نے بتایا کہ 'کچھ علاقوں میں سماجی دوری کای خلاف ورزی پر ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ لہذا ہم گھر گھر تقسیم کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران کچی آبادی کے علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بھی تاکید کی گئی'۔

کانگریس کے سابق کارپوریٹر مسعود انصاری نے بتایا ہے کہ 'ہم سینیٹائزر ہو کر زیادہ تر کچی آبادی جیسے کالینا، شاستری نگر، کلینا گاؤں اور دیگر ملحقہ علاقوں کا احاطہ کریں'۔

دوسری سماجی کارکن عظمت خان نے کہا کہ 'وہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھر گھر جا رہے ہیں اور تنہا رہنے والے افراد اور بزرگ شہریوں میں ضروری سامان تقسیم کررہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details