اردو

urdu

بھیونڈی کی اگلی مئیر خاتون ہوں گی

By

Published : Nov 14, 2019, 5:11 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے منترالیہ میں میونسپل کارپوریشن کے میئر کو لیکر ہونے والی قرعہ اندازی سے تھانے ضلع کے سیاسی درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

بھیونڈی کی اگلی مئیر خاتون ہوں گی

آئندہ انتخابات کو لیکر منترالیہ 26 میونسپل کارپوریشن کے میئر عہدے کو لیکر قرعہ اندازی ہوئی جس میں تھانے ضلع کی 6 میونسپل کارپوریشن الہاس نگر جنرل بھیونڈی جنرل جواتین کلیان ڈومبی ولی جنرل وسی ویرار ایس سی میرا بھائندر ایس ٹی تھانے میونسپل کارپوریشن کا میئر عہدے کو جنرل کے طور پر قرعہ اندازی کے بعد باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

بھیونڈی کی اگلی مئیر خاتون ہوں گی

لاٹری سسٹم کے تحت بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کا اگلا میئر خاتون ہوگی اور پاورلوم صنعتی اس کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے اور سنہ 2017 میں میئر کے انتخاب کے دوران کانگریس نے واضح اکثریت کے بعد بھی شیوسینا سے اتحاد کرلیا تھا۔

خاتون میئر کے اعلان کے بعد شہر میں اور سوشل میڈیا پر کانگریس کی طرف سے خاتون کارپوریٹر رشیکا پردیپ راکا اور ویشالا منوج مہاترے مصباح عمران خان کا نام سامنے ارہا ہے۔ میئر بنانے کو لیکر حتمی فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کے ہاتھ ہوگا۔

مصباح عمران خان مسلسل تین بار کارپوریٹر منتخب ہوئی ہیں اور سنہ 2012 میں انہوں نے میئر کا الیکشن لڑا تھا مگر وہ کانگریس پارٹی کے اندرونی اختلافات کے سبب محض دو ووٹوں سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں کل 90 کارپوریٹر ہے اور کانگریس پارٹی کے 47 کارپوریٹرز میں 42 مسلمان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details