اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ: تعزیت کا سلسلہ جاری

نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں دہشت گردانہ حملوں کے خلاف صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ اپنے اپنے طریقوں سے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ss

By

Published : Mar 18, 2019, 7:12 PM IST

آج بھی جائے حادثے کے قریب لوگوں نے یکجا ہوکر ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہر فرد اپنے اپنے طریقے سے ان ہلاک شدگان کو خراج تحسین پیش کرتا نظر آیا۔

کسی نے کینڈل روشن کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تو کسی نے گلہائے عقیدت پیش کرنے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کوئی گھنٹوں وہاں بیٹھ کر دعائیں کرتا رہا تو کوئی ان کی یاد میں آنسو بہاتا نظر آیا۔ غرضیکہ ہر فرد کی آنکھیں نم اور دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے آج دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے پریس کانفرنس کرکے کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کو ملک کے نظام انصاف کے ماتحت لاکر انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے سے چند منٹ قبل دہشت گرد کی جانب سے ان کے دفتر کو مکتوب موصول ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان 30 سے زائد افراد میں سے ایک تھی جن کو حملے سے 9 منٹ قبل ای میل کے ذریعے مکتوب موصول ہوا، لیکن اس میں حملے کا مقام اور خاص تفصیلات شامل نہیں تھیں،مکتوب ملنے کے 2منٹ بعد ہی مجھے بتایا گیا تھا اور میرے دفتر نے فوری طور پر پارلیمنٹری سکیورٹی کو براہ راست آگاہ کیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details