- آج سے ایمس میں کوویکسن کا ہیومن ٹرائل
کورونا وائرس کی دیسی ویکسین کا ہیومن ٹرائل پیر سے دہلی کے ایمس میں شروع ہوگا۔
گزشتہ روز دہلی ایمس کی ایتھکس کمیٹی نے کوویکسین کے ہیومن ٹرائل کے پہلے مرحلے کو منظوری دی تھی۔
- چھتیس گڑھ: دو اضلاع میں 28 جولائی تک لاک ڈاؤن
رائے پور اور بیرگاؤں میں 22 جولائی سے 28 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ان دو اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
- سچن پائلٹ کی درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت آج
سچن پائلٹ معاملے پر راجستھان ہائی کورٹ میں جج پرکاش گپتا کے ساتھ جسٹس اندرجیت مہانتی کی بینچ میں صبح 10 بجے سماعت شروع ہوگی۔
وہیں وکلاء ہریش سالوے اور مکل روہتگی نے پائلٹ گروپ کی جانب سے اپنی دلائل مکمل کرلی ہیں۔