اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آج دن بھر کی اہم خبریں ایک نظر میں

ملک میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کی خبروں پر ایک نظر۔

news today
news today

By

Published : Jul 19, 2020, 7:18 AM IST

Updated : Jul 19, 2020, 8:50 AM IST

  • مرکزی وزارت صحت کی ٹیم کا بہار دورہ

بہار میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزارت صحت کی ایک ٹیم ریاست کا دورہ کریگی جس کی سربراہی وزارت صحت کے سکریٹری لو اگراول کریں گے۔

اس ٹیم میں بیماریوں پر قابو پانے کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ اور ایمس میڈیسین ڈپارٹمنٹ کے اسوسی ایٹ پروفیسر نیرج نسچل بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں ایک نظر میں
  • پونے میں دس دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں دس دنوں کے لاک داؤن کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پونے میں دس دنوں کے لاک ڈاؤن کو پانچ پانچ دنوں کے دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے اور آج سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن 23 جولائی تک جاری رہے گا اس دوران اشیائے ضروریہ کے علاوہ طبی خدمات جاری رہیں گی۔

  • بی جے پی رہنما دہلی روانہ، مرکزی قیادت کو راجستھان سیاسی ہنگامے کی رپورٹ پیش کریں گے
  • سچن پائلٹ کے حامی ارکان اسمبلی کو دہلی سے کرناٹک منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  • محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں ایک بار پھر سے بھاری بارش ہونے کا امکان
  • دہلی۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں بھاری بارش کی پیشن گوئی
  • آسام سیلاب: 26 اضلاع کے 27 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اب تک 105 لوگ ہلاک
  • بہار: جنتا دل یونائیٹیڈ کا ورچول سیمینار
  • آج ہی کے دن سنہ 1969 کو 14 نجی بینکوں کو نیشنلائز کیا گیا تھا۔
  • چھتیس گڑھ اولمپک یونین انتخابات میں ناموں کی واپسی کا آخری دن
Last Updated : Jul 19, 2020, 8:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details