ریل بھون میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو اور بورڈ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ریلوے کےوزیر مملکت مسٹر انگڑي نے ریلوے کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ سبھی ٹرینوں کے غیر ریزرو جنرل زمرے کے کوچ خاص طور پر ان کے بیت الخلاء کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران اس بات پر خصوصی توجہ دیں کہ غریب سے غریب مسافر بھی ریل میں آرام دہ سفر کر سکے۔
غریب سے غریب آدمی کا ریل سفر خوشگوار بنانے کی ہدایات - Pyush Goel
نئی حکومت بننے کے بعد ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور ریلوے کے ریاستی وزیر سریش سی انگڑي نے سبھی زونوں کے جنرل منیجروں کو منگل کے روز ہدایت دی کہ وہ حفاظتی، مقررہ وقت اور حفظان صحت کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے غریب سے غریب آدمی کے سفر کو خوشگوار بنانے کے لئے کام کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افسر وقتا فوقتاً پر ٹرینوں میں ہی سفر کریں اور سفر میں کم از کم ایک گھنٹے کے وقت مسافروں سے بات چیت کرکے فیڈ بیک لیں اور ٹرینوں میں معائنہ کرکے صاف صفائی، سیکورٹی وغیرہ انتظامات کی سخت نگرانی کریں اور اس کے بعد رپورٹ بنا کر متعلقہ محکمہ کو سونپیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ کے افسران اس بات کا یقینی بنائیں کہ اگلے دورے کے پہلے وہ تمام خرابیوں درست کرلی جائیں۔
میٹنگ میں ریلوے کی سبھی پروڈکشن یونٹوں کے جنرل منیجر اور ریلوے ڈویژنل مینیجر بھی شامل ہوئے۔ مسٹر گوئل نے ریلوے حکام سے درخواست کی کہ وہ ہندوستانی ریلوے کو دنیا کی بہترین ریلوے بنانے میں پوری لگن اور صلاحیت سے ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے ریلوے کےبلند مقاصد کو حاصل کریں۔