اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کو مزید دو معاملوں میں کلین چٹ - الیکشن کمیشن

وزیراعظم نریندر مودی کو الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ شو کرنے اور بالاکوٹ کے نام پر ووٹ مانگنے کے معاملے میں کلین چٹ دی ہے۔

نریندر مودی

By

Published : May 7, 2019, 11:24 AM IST

تیسرے مرحلےمیں گجرات میں مودی نے ووٹ ڈالا تھا، مودی جب ووٹ ڈالنے گئے تھے تو کھلی جیپ میں گئے تھے اسی کو لے کر حزب اختلاف جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی کہ یہ ایک روڈ شو کی طرح ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس پر اب الیکشن کمیشن کی جانب سے نریندر مودی کو کلین چٹ ملی ہے۔

آج بھی وزیر اعظم کے خلاف آٹھویں اور نویں معاملے میں بھی پھر کلین چٹ مل گئی ہے، جس میں 23 اپریل کو احمد آباد میں مبینہ روڈ شو اور کرناٹک کے چتردرگ میں ایک تقریر کا معاملہ شامل ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران کئی ایسے موقع آئے ہیں جب اپوزیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے لیکن ہر بار الیکشن کمیشن کی جانب سے مودی کو کلین چٹ ملی ہے۔

اس کے علاوہ کرناٹک کے چتردرگ میں دی گئی تقریر پر بھی وزیر اعظم کو کلین چٹ ملی ہے۔ اس تقریر میں وزیر اعظم نے رائے دہندگان سے اپیل کی تھی کہ وہ بالاكوٹ فضائی حملے کے ہیروز اظہار ہمدردی کے نام پر اپنا ووٹ وقف کریں۔

مودی کے اس بیان پر حزب اختلاف جماعتوں نے فوج کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام لگایا تھا، جس پر اب الیکشن کمیشن کی کلین چٹ ملی ہے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم کو فوج کے تعلق سے بیان، پلوامہ حملہ سمیت دیگر مسائل پر کلین چٹ مل چکی ہے۔

اس سے پہلے بھی وزیر اعظم کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سات معاملوں میں الیکشن کمیشن کلین چٹ دے چکا ہے جس کو لے کر کانگریس بھی کئی سوال کھڑے کر چکی ہے۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن پر تعصب کا الزام لگایا ہے اور وہ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ بھی پہنچی ہے۔

کانگریس رہنما سشمتا دیو نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگا عرضی دائر کی ہے۔
کانگریس کا مطالبہ ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مودی اور امت شاہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔

کانگریس کی جانب سے تازہ شکایت نریندر مودی کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو لے کر کیے گئے تبصرہ پر کی گئی ہے۔
مودی نے راجیو گاندھی کو 'بدعنوان نمبر 1' بتایا، جس پر کانگریس چراغ پا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details