اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کے حلف نامے سے سپریم کورٹ غیر مطمئن - election 2019

سپریم کورٹ نے 'چوکیدار چور ہے' والے بیان سے متعلق توہین عدالت کے معاملے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو آ ج آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چھ مئی تک نیا حلف نامہ دائر کرنے کا حکم دیا۔

راہل گاندھی کے حلف نامہ سے سپریم کورٹ غیر مطمئن

By

Published : Apr 30, 2019, 8:23 PM IST

چیف جسٹس رنجن گگوئی نے حلف نامہ میں استعمال کئے گئے لفظ 'Regret' (افسوس) کو قوسین میں رکھنے پر سوال کرتے ہوئے کہا 'ہم حلف نامہ کو سمجھ نہیں پائے'۔

راہل گاندھی کے حلف نامہ سے سپریم کورٹ غیر مطمئن

راہل گاندھی کی طرف سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت سے کہا کہ 'ان کے موکل نیا حلف نامہ دائر کریں گے'۔

اس پر عدالت نے انہیں حلف نامہ کے لیے آئندہ پیر تک کا وقت دیا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران سنگھوی نے کہا کہ 'ان کے موکل عدالت عظمی کے حوالے سے 'چوکیدار چور ہے' کے بیان کو جوڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں'۔

عرضی گذار میناکشی لیکھی کی طر ف سے پیش سینئر وکیل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ 'راہل گاندھی کبھی بیان سے مکر جاتے ہیں تو کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے حکم پر غور نہیں کیا تھا اس لیے یہ حلف نامہ خارج کیا جانا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details