اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برازیل: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز

برازیل میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 11130 ہو گئی ہے اور اب تک 486 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

New Updates Of Corona Virus in Brazil
برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے پار

By

Published : Apr 6, 2020, 12:19 PM IST

برازیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اس وائرس سے یہاں ہونے والی یومیہ اموات کی اوسط 12.5 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں اس انفیکشن سے ہونے والی موت کی شرح 4.4 فیصد ہے. وہیں اس دوران مریضوں کے 852 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس عالمی وبا نے جنوب مشرقی برازیل میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے.

جنوب مشرقی برازیل میں اس وائرس کے 60 فیصد یعنی 6678 معاملے درج کئے گئے ہیں، جبکہ اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 72.2 فیصد یعنی 351 اموات انہی علاقوں میں ہوئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ساؤ پولو میں درج کئے گئے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس کے 4620 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 275 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جنوب مشرقی شہر ریو ڈی جنیرو بھی اس وائرس سے شدید متاثر ہے. یہاں اس وائرس کے کل 1394 کیسز سامنے آئے ہیں اور 64 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہلاطینی امریکی ملک برازیلکورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور افسران بھی اس بات سے واقف ہیں کہ اس وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے کیونکہ صرف شدید بیمار لوگ ہی اسپتالز میں شریک ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details