میڈیا رپورٹ کے مطابق کم نے کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ شمالی کوریا کے رہنما نے مستقبل قریب میں نئے اسٹریٹجک ہتھیار نظام تیار کرنے کی بات کہی ہے۔
'نئے اسٹریٹجک ہتھیار جلد تیار کریں گے' - مستقبل قریب میں نئے اسٹریٹجک ہتھیار نظام تیار کرنے کی بات
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ پیونگ یانگ کے تئیں اپنی دشمن پالیسی کو ترک نہیں کرتا تب تک وہ اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھیں گے۔
'نئے اسٹریٹجک ہتھیار جلد تیار کریں گے'
جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی يونهاپ نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی كےسی این اے کے حوالے سے بتایا کہ کم نے اپنے خطاب میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام کو جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام امریکہ کے رویہ پر انحصار کرے گا۔
کم نے کہا کہ 'دنیا مستقبل قریب میں شمالی کوریا کے نئے اسٹریٹجک ہتھیاروں کی گواہ بنے گی'۔