مہاراشٹر کے ناگپور سے چھتیس گڑھ کے کورابا کے درمیان 2.8 کلومیٹر طویل ٹرین چلائی گئی ہے جو ملک میں سب سے لمبی ٹرین کا نیا ریکارڈ ہے، یکے بعد دیگرے چار مال گاڑیوں کو جوڑکر بنائی گئی اس مال گاڑی نے کچھ دن قبل ہی 'سپر فاسٹ ایناکونڈا' کے بنائے گئے دو کلومیٹر کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جو اوڈیشہ کے لاجکورا اور راور کیلا کے درمیان چلائی گئی تھی۔
مال بردار ٹرین 'شیش ناگ' کا نیا ریکارڈ - longest goods train in india
'لاک ڈاؤن' کے دوران انڈین ریلوے میں ایک کے بعد ایک نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور اسی سلسلے میں مال بردار ٹرین 'شیش ناگ' نے 'سپرفاسٹ اینا کونڈا' کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے طویل مال گاڑی کا پٹری پر دوڑنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
شیش ناگ میں کل 251 ڈبے تھے۔ چاروں ٹرینوں سے سامان اتارکر سبھی ڈبے خالی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی ٹرین کے انجن کے پیچھے اس کے ڈبے تھے۔ ان کے پیچھے دوسری ٹرین کا انجن اور ڈبے، اس کے بعد تیسری ٹرین کا انجن اور ڈبے اور آخر میں چوتھی ٹرین کا انجن اور اس کے تھے جوڑے گئے تھے۔ اس طرح سبھی انجنوں سے ’شیش ناگ‘ کو طاقت مل رہی تھی۔
اینا کونڈا فارمیشن میں ٹرین چلانے کا تجربہ ملک میں پہلی بار لاک ڈاؤن کے دوران کیا گیا۔ شیش ناگ کے ڈبے جہاں خالی تھے وہین سپر اینا کونڈا سامان سے لدی ہوئی تھی، اس میں کل 177 ڈبے تھے جن میں 15 ہزار ٹن مال لدا ہواتھا۔