انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت کے تحت کوئی امیدوار چاہے تو آن لائن بھی نامزدگی کے کاغذات جمع کراسکتا ہے اور آن لائن حلف نامہ بھی جمع کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ چاہے تو اپنی ضمانت کی رقم بھی آن لائن جمع کرسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کورونا کے پیش نظر نامزدگی کے کاغذات بھرتے وقت امیدوار کے ساتھ رہنے والے لوگوں اور گاڑیوں کی تعداد بھی محدود کی ہے۔
کمیشن نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیدوار سمیت صرف پانچ لوگ ہی گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلاسکتے ہیں، اس کے علاوہ جلسہ عام اور روڈ شو کی تبھی اجازت مل سکتی ہے جب وزارت داخلہ اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری ہدایات کی پیروی کی جائے، اس میں چہرے پر ماسک لگانے، سینٹائزر، تھرمل اسکینر، دستانے، فیس شیلڈ اور پی پی ای کٹ بھی شامل ہے۔