اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت کے دفاتر سے متعلق ملازمین کے لیے نئے رہنما خطوط - ملک گیر لاک ڈاؤن

مرکزی حکومت نے كووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کی موجودگی کے بارے میں نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں جن میں 50 -50 فیصد ملازمین کو ایک دن چھوڑ کر اگلے دن دفتر بلانے اور دیگر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

مرکزی حکومت کے دفاتر سے متعلق ملازمین کے لیے نئے رہنما خطوط
مرکزی حکومت کے دفاتر سے متعلق ملازمین کے لیے نئے رہنما خطوط

By

Published : May 19, 2020, 2:51 PM IST

مرکزی حکومت کے عملے اور تربیت کے محکمہ کے ذریعے یہاں جاری ایک حکم کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اور اس سے اعلی سطح کے افسران ہر کام کے دن میں دفتر آئیں گے۔

دفتر میں ڈپٹی سیکرٹری سے نیچے کی سطح کے ملازمین کو 50- 50 فیصد کے حساب سے تقسیم کرکے انہیں ایک دن چھوڑ کر اگلے دن دفتر بلایا جائے گا۔

جو ملازم دفتر نہیں آئیں گے، وہ اپنے گھر سے فون اور دیگر مواصلات کے ذریعہ کام کے لئے دستیاب رہیں گے او ر ضرورت کے مطابق کام کرکے دیں گے۔

آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن 50 فیصد ملازمین کو دفتر بلایا جائے گا، انہیں بھی تین حصوں میں بانٹ کر بلایا جائے گا۔

صبح نو بجے سے 5.30 بجے تک، صبح 9.30 بجے سے شام چھ بجے تک اور صبح دس بجے سے شام 6.30 بجے تک تین حصوں میں ملازمین کے آنے اور جانے کا وقت طے کیا گیا ہے۔عملے کی حاضری درج کرنے کے لئے بایومیٹرک سسٹم کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details