اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سون بھدر سانحہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے اراکین پارلیمان نے اترپردیش میں پیش آئے سون بھدر سانحہ اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں پیر کو احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

By

Published : Jul 22, 2019, 1:02 PM IST

سون بھدر سانحہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے ممبران، پارلیمنٹ کے کیمپس میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے لگانے لگے۔ کانگریس ممبر ان پارلیمنٹ اتر پردیش کی حکومت کو غریب اور دلت مخالف بتاتے ہوئے نعرے لگائے اور ریاستی حکومت سے غریبوں کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

سون بھدر سانحہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
احتجاج میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، چیف وہپ کے سریش اور گورو گوگوئی سمیت تقریبا تمام اہم رہنما موجود تھے۔ احتجاج کرنے والے ممبران سون بھدر میں مسز گاندھی کی گرفتاری کو غیر قانونی بتا رہے تھے اور ریاستی حکومت سے اس پورے معاملے پر جواب کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details