اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کی نئی شکل کا کوئی وجود نہیں - بھارت میں کورونا کی نئی شکل

بھارت میں کورونا کی نئی شکل کے پھیلنے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ماہرین کے مطابق برطانیہ میں پائے گئے کورونا کی نئی شکل کا بھارت میں کوئی پتہ نہیں ہے۔

New COVID-19 strain not yet detected in India: NITI Aayog's VK Paul
بھارت میں کورونا کی نئی شکل کا کوئی وجود نہیں

By

Published : Dec 23, 2020, 2:20 AM IST

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ برطانیہ میں پائے گئے وائرس کی نئی شکل ابھی تک بھارت میں نہیں پائی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل پائے جانے پر تشویش یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھارت میں اس طرح کا کوئی نیا وائرس ابھی تک نہیں پایا گیا۔

ڈاکٹر کے پال نے کہا کہ برطانیہ میں پائی جانے والی وائرس کی نئی شکل کا ویکسین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب ڈاٹا اور تازہ تجزیہ کے مطابق ہمیں کوچس رہنے کی ضرورت ہے لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی شکل کی وجہ سے علاج کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی اور ویکسین کی تیاری پر اس کا اثر نہیں ہوگا جبکہ ملک میں بہت جلد ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وہیں برطانیہ سے ملک میں آنے والے کم ازکم 20 مسافرین کورونا متاثر پائے گئے۔ حکومت کی جانب سے ایرپورٹس پر ہر مسافر کےلیے ٹسٹ کا لزوم عائد کیا گیا اور اس سلسلہ میں سخت رہنمایانہ ہدایات جاری کی گئیں۔ بھارت نے برطانیہ میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد 31 دسمبر تک تمام پروازوں پر روک لگادی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details