اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اروناچل پردیش میں کورونا کے نئے معاملے - اروناچل میں کورونا سے صحتیابی کی شرح

ریاست میں ابھی تک کورونا متاثرین کی تعداد 1673 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 701 فعال کیسز اور 969 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

اروناچل پردیش میں کورونا کے نئے معاملے
اروناچل پردیش میں کورونا کے نئے معاملے

By

Published : Aug 2, 2020, 7:00 PM IST

اروناچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے 83 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 1673 ہوگئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (ڈی ایس ایچ) کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 83 نئے کیسز میں سے ایٹہ نگر کیپیٹل کمپلیکس 38، ایسٹ سیانگ سے 10، تیرِپ سے 08، ویسٹ کامینگ سے سات، نچلے اور اپر سیانگ سے چار چار، سُبانسری اور توانگ سے تین تین، نمسائی اور شی۔یومی سے دو دو، چانگ لانگ اور لونگ کڈی سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اس دوران ایسٹ سیانگ سے 10 کیسز میں، سات صحت اہلکار، دو ٹرک ڈرائیور، اور نمسائی سے لوٹا ایک مہاجر متاثر پایا گیا۔ تیرِپ سے آٹھ کیسز میں سے چھ مرکزی نیم فوجی دستے کے جوان متاثر پائے گئے ہیں جبکہ ویسٹ کامینگ کے تمام متاثرہ ٹرک ڈرائیور ہیں۔

ایٹہ نگر کیپیٹل کمپلیکس سے 38 کیسز میں سے ٹی آر آئی ایچ ایم سے ایک اور ایک بندیر دیوا چیک گیٹ سمیت تمام مختلف علاقوں سے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ڈی ایچ ایس نے گزشتہ رات کو جاری بلیٹن میں بتایا کہ کورونا سے صحتیاب 51 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ریاست میں ابھی تک کورونا متاثرین کی تعداد 1673 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 701 فعال کیسز اور 969 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ تین مریضوں کی موت کورونا وائرس سے ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزیر امت شاہ کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details