اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تملناڈومیں کوروناکے نئےمعاملے - تملناڈو کی خبریں

ریاست میں انفیکشن سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج بڑھ کر 76.27 ہوگئی ہے جوسنیچر کو 75.85 فیصد رہی تھی۔

تملناڈومیں کوروناکے نئےمعاملے
تملناڈومیں کوروناکے نئےمعاملے

By

Published : Aug 2, 2020, 9:43 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور 5,875 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اتوار کو انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 2.57 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کی شرح اب 76 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ریاست میں انفیکشن سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج بڑھ کر 76.27 ہوگئی ہے جوسنیچر کو 75.85 فیصد رہی تھی۔ اموات کی شرح کم ہوکر 1.60 ہوگئی ہے۔

تملناڈو کے محکمہ صحت نے اپنے ڈیلی بلیٹن میں بتایا ہے کہ ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 2,57,613 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 98 اور لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,132 ہوگئی ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے 75 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اس دوران نجی اسپتالوں میں 23 مریضوں نےدم توڑدیا۔

کورونا انفیکشن کے آج آئے نئے معاملوں میں 5811 مقامی انفیکشن کے ہیں جبکہ 64 باہر سے آئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس دوران 5,517 اور مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ٹھیک ہوئے مجموعی مریضوں کی تعدادبڑھ کر 1,96,483 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 56,998 سرگرم معاملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرینکا گاندھی کی حکومت پر نکتہ چینی

ABOUT THE AUTHOR

...view details