ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نو پولیس اہلکاروں سمیت کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 163 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے ساتھ ریاست میں کوویڈ -19 متاثرین کی تعداد 4156 پہنچ گئی ہے۔یہ اطلاع اڈیشنل چیف سکریٹری ہیلتھ آر ڈی دھیمان نے آج یہاں دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں آج کانگڑا میں سب سے زیادہ 39 ،سولن میں 36 ،سرمور میں 26 ،منڈی میں 13, ہمیرپور سات،شملہ ایک،اونا چار،کلو 19 اور بلاس پور اور چمبا میں نونو معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں 88 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ان میں چمبا سے سب سے زیادہ 45 ،ہمیر پور سے 16 سرمور سے 12 ،کانگڑا سے سات ،بلاس پور سے چار اور شملہ اور اونا سے دو دو مریض آج ٹھیک ہوئے ہیں۔