اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اروناچل میں کورونا کے50 نئے کیسز - اروناچل میں فوجی اہلکار کورونا میں مبتلا

توانگ کے 10 معاملوں میں 9 فوجی اہلکار ہیں اور ایک کیس صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن (ڈرائیور) کا ہے۔ یہ تمام معاملات کورنٹائن مرکز میں پائے گئے ہیں۔

اروناچل میں کورونا کے50 نئے کیسز
اروناچل میں کورونا کے50 نئے کیسز

By

Published : Jul 21, 2020, 5:56 PM IST

اروناچل پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 50 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں فوج کے جوانوں کے نو معاملے بھی شامل ہیں۔

اس سے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 790 ہوگئی ہے۔اسٹیٹ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ (ڈی ایچ ایس) کی طرف سے پیر کو جاری بلیٹن کے مطابق، 50 نئے معاملوں میں سے 34 ایٹانگر کیپیٹل کمپلیکس سے، 10 توانگ سے، 5 لوئر سبانسیری سے اور ایک معاملہ مغربی سیانگ سے سامنے آیا ہے۔

توانگ کے 10 معاملوں میں 9 فوجی اہلکار ہیں اور ایک کیس صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن (ڈرائیور) کا ہے۔ یہ تمام معاملات کوارنٹائن مرکز میں پائے گئے ہیں۔

لوئر سبانسیری کے پانچ معاملوں میں سے چار ریاست میں واپس آنے والے لوگوں کے ہیں اور ایک معاملہ کورونا متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے شخص کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایٹانگر کیپیٹل کمپلیکس کے 34 نئے کیسوں میں سے دو ادائیگی والے کوارنٹائن مراکز سے اور دیگر 32 مختلف علاقوں کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں 44 بغیرعلامات اور چھ علامات والے معاملے ہیں۔گزشتہ رات جاری بلیٹن کے مطابق ضلع لوئر سبانسیری میں 3 افراد کو بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

ایٹا نگر کیپیٹل کمپلیکس میں سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ یہاں مجموعی طور پر 438 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 306 سرگرم ہیں، 131 افراد اس مرض سے ٹھیک ہوئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں رپورٹ کیے گئے کل 790 کیسوں میں سے 502 سرگرم ہیں، 285 اس مرض سے ٹھیک ہوئے ہیں اور تین کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوویسین کا انسانوں پرکامیاب تجربہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details