آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے 837 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 16،934 تک پہنچ گئی اور آٹھ اور مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد 206 ہوگئی۔
آندھراپردیش: کورونا کے 837 نئےمریض - کرنول میں کورونا کیسز
جمعہ کے روز ہیلتھ بلیٹین میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38,898 نمونوں کی جانچ کئی گئی۔
جمعہ کے روز ہیلتھ بلیٹین میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38,898 نمونوں کی جانچ کئی گئی، جس میں سے 789 نئے معاملے آندھراپردیش سے اور 46 دیگر ریاستوں سے ہیں جبکہ دو بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے افراد شامل ہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جمعرات کو ریاست میں وائرس سے مزید آٹھ مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 206 ہوگئی۔ ان 73 مریضوں میں سے زیادہ تر ضلع کرنول میں فوت ہوئے، اس کے بعد ضلع کرشنا سے 68 اور ضلع گنٹور سے 19 اور باقی ریاست کے دیگر اضلاع سے ہیں۔