نیپال کے ایوان بالا نے بھی ملک کے نئے نقشہ کو اپ ڈیٹ کرنے پر غور کرنے کی تجویز کی توثیق کی ہے۔
نیپال کے ایوان بالا پارلیمنٹ نے ملک کے نقشے کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے آئینی ترمیم بل پر بات کرنے کی تجویز کی توثیق کی ہے جس میں بھارت سرزمین کے کچھ حصے شامل ہیں۔
اس سے قبل پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے نئے نقشہ کی منظوری کے لئے متفقہ طور پر آئینی ترمیم بل منظور کرچکا ہے۔ اس کے مطابق کالاپانی، لیپولیک اور لمپیادھورا کے بھارتی علاقے شامل ہیں۔
نیپالی قومی اسمبلی کے دوسرے اجلاس میں وزیر قانون، انصاف اور پارلیمانی امور ڈاکٹر شیوامایا تمبہاہنگپھے نے ایوان نمائندگان کے پیغام کے ساتھ تجویز پیش کی۔
بل کے اصول پر بحث کے دوران سوالات کے جواب میں تمبہاہنگپھے نے کہا ہے کہ 'ایوان نمائندگان کے ذریعہ بل کی منظوری سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ قومیت کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئیں ہیں'۔