نیپال - بھارت کی سرحد پر واقع رکسول اور بیرگنج کے علاقے 'نو مینز لینڈ' (کسی بھی انسان کی جائیداد نہیں) کے قریب پل پر ایک بورڈ لگایا اور یہ دعوی کیا کہ اس کا علاقہ اسی مقام سے شروع ہوتا ہے۔ تاہم بعد میں بورڈ کو ایس ایس بی کے اہلکاروں کی مداخلت کے بعد ہٹا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نیپال پولیس نے گذشتہ روز بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں بیرگنج کو رکسول سے ملانے والے میتری (دوستی) پل پر بورڈ لگایا۔ بورڈ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نیپال کی سرزمین اسی مقام سے شروع ہوتی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ یہ پل دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین نومینز لینڈ میں آتا ہے، کو نظرانداز کردیا۔
بورڈ میں دعوی کیا گیا کہ نیپال کے ضلع پرسا میں بیرگنج شہر کے حدود اسی جگہ سے شروع ہوتی ہے۔
وہاں آویزاں بورڈ پر نیپال کے مقامی حکام کا فون نمبر بھی تھا۔