اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیپال میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے 9 بھارتی پولیس گرفتار - نیپال میں 9 بھارتی پولیس گرفتار

نیپال کی پولیس نے سرحد سے لگے اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے فخر پور پولیس اسٹیشن کے 9 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا-لیکن تفتیش کے بعد بھارتی سرحد پر واقع روپیڈیہا پولیس کے حوالے کیا۔

نیپال میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے 9 بھارتی پولیس گرفتار
نیپال میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے 9 بھارتی پولیس گرفتار

By

Published : Jan 19, 2020, 7:12 PM IST

اترپردیش کے ضلع بہرائچ پولیس بغیر اجازت کے وردی میں نیپال میں داخل ہوگئی تھی۔نیپال کے دو ضلع پار کر اترپردیش کے9 پولیس اہلکار ضلع کیلالی پہنچ گئے جو ایک خوبصورت سیاحتی جگہ ہے۔

بھارتی پولیس کی وردی کو دیکھتے ہی نیپالی پولیس حرکت میں آگئی اور انہیں فورا تحویل میں لے لیا۔ان 9 پولیس اہلکار میں 7 مرد اور 2 خاتون پولیس اہلکار شامل ہیں۔لیکن تفتیش کے بعد ان پولیس اہلکاروں کو روییڈیہا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہ 9 پولیس اہلکار سرحد سے تقریبا 100 کلومیٹر کے فاصلے پر نیپال میں سفر کررہے تھے ۔

نیپال میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے 9 بھارتی پولیس گرفتار

واضح رہے کہ یہ خبر نیپال کی میڈیا نے نشر کیا ،جس سے موصول جانکاری کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے افراد کو نیپال میں داخل ہونے کے لئے ضروری معلومات فراہم کر اور پروٹوکول کے تحت نیپالی انتظامیہ کی اجازت کے بعد داخل ہونا پڑتا ہے ۔جسے یہ 9 بھارتی پولیس اہلکاروں نے مکمل نہیں کیا۔

نیپال کی مقامی لوگوں نے ان لوگوں کو بھارتی پولیس کی وردی میں دیکھ کر نیپالی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
نیپالی پولیس کی تفیتش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ لوگ بنکے ضلع کے نیپال گنج باگیشوری مندر کی زیارت کے لیے آئے تھے۔جس کی اجازت اس علاقے کی پولیس اسٹیشن جمنہا چوکی انچارج مادھو رجال کو سرحد پر دیا تھا۔

لیکن ان 9 بھارتی اہلکاروں نے باگیشوری مندر کے درشن کے بعد نیپال کی بانکے ضلع اور بردیا ضلع کو پار کر کے کیلالی ضلع میں آگئے تھے، جس کی انہیں اجازت نہیں تھی۔
تمام پولیس اہلکاروں سے تفتیش کرنے کے بعد انہیں جمنہا چوکی سے روییڈیہا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details