اس پروگرام میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے بھی شرکت کریں گے۔
پروگرام میں یونیورسٹیز کے چانسلر، اداروں کے ڈائریکٹرز، کالجز کے پرنسپل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ پروگرام کو براہ راست سوشل میڈیا پر جاری کیا جائے گا۔
دراصل ملک میں ایک نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 34 سال بعد آئی نئی تعلیمی پالیسی پر وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔