کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو عالمی یوم قبائلی پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'مل جل کر رہنے کی سیکھ دینے والے اس طبقے کی ثقافت کو بچا کر رکھنے کی ضرورت ہے'۔
'قبائلی ثقافتی وراثت کا تحفظ کرنے کی ضرورت' - قبائلی ثقافتی وراثت
آج پوری دنیا میں عالمی یوم قبائلی منایا جارہا ہے۔ اس دن قبائلی افراد خوشی کے طور مناتے ہیں اور ناچ گانے کے ساتھ اس دن کو مزید یادگار مناتے ہیں۔ راہل گاندی نے آج یوم قبائلی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

قبائلی ثقافتی وراثت کا تحفظ کرنے کی ضرورت: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا 'قبائلی طبقوں کے معمولات زندگی میں قدرت کے تئیں عقیدت، محبت اور احترام ہوتا ہے جس سے پوری دنیا تحفظ اور مل جل کر رہنے کا سبق لیتی ہے۔ ہم سب کو اس ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا ہوگا۔ عالمی یوم قبائلی کی بہت بہت مبارکباد'۔