اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خواتین کے خلاف جرائم میں سات فیصد کا اضافہ

خود حکومت کی جانب سے یہ اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔

2019 میں خواتین کے خلاف جرائم میں سات فیصد اضافہ ہوا
2019 میں خواتین کے خلاف جرائم میں سات فیصد اضافہ ہوا

By

Published : Sep 30, 2020, 11:25 AM IST

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2019 میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں سات فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

بھارت میں سال 2019 کے دوران جنسی تشدد کے اوسطاً روزانہ 87 مقدمات درج کیے گئے، اور سال کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے کل 4 لاکھ 5 ہزار 861 کیسز درج کیے گئے جو کہ 2018 کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ ہیں۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعدادوشمار کے مطابق 2018 میں ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے 3 لاکھ 78 ہزار 236 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں مجموعی طور پر 32 ہزار 33 واقعات درج کیے گئے جو ایک سال کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے 7.3 فیصد تھے۔

حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں بھارت میں روزانہ اوسطا 79 واقعات رپورٹ ہوئی ہیں، 2019 میں قتل کے کل 28 ہزار 918 واقعات درج ہوئے جو 2018 کے مقابلہ میں 0.3 فیصد کم (29،017 معاملے) ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details