فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج اس آن لائن مقابلے کا آغاز کیا۔
یہ کوئز مقابلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا اور چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلباء حصہ لے سکیں گے۔
اس کوئز میں ہندی اور انگریزی میں یوگا کے تعلق سے سوالات پوچھے جائیں گے اور مکمل نمبر حاصل کرنے والے طلباء میں سے 100 طلباء اعزاز سے نوازا جائے گا۔
آن لائن کوئز کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ' یہ مقابلہ طلباء میں یوگا کو مقبول بنانے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے اور اس مقابلے میں ان سے یوگا کی مختلف آسنوں، اور پرانایام وغیرہ کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے اور یہ دیکھا جائے گا کہ اسکول کے طالب علم کو یوگا کے بارے میں کتنی معلومات ہیں۔