توقع کی جا رہی تھی کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکورتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) طلب کیا گیا جائے گا،سچ ثابت ہوئی۔
محکمہ روینیو انٹلیجنس کے ممبئی زونل آفس کے جوائنٹ ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے ، جو اب این سی بی سے وابستہ ہیں ، نے جوہو تارا روڈ کے پرائمروس اپارٹمنٹ گئے تھے جہاں ریاکی قیام گاہ ہے۔ ریا اتوار کو 12 بجے کے قریب مذکورہ ایجنسی کے دفتر پہنچی۔
ریا کا بھائی شوک چکورتی ، سوشانت کے گھر کے منیجر سیموئیل مرندا اور گھریلو مددگار دیپش ساونت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ ، اس سے قبل ریا نے منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا لیکن اس نے کہا ہےکہ سوشانت چرس تمباکو نوشی کا عادی تھا۔ ریا کے واٹس ایپ چیٹس میں ممنوعہ ادویات سے متعلق گفتگو سامنے آئی تھی۔ 14 جون کو سوشانت کی موت کے بعد ، ریا کا بیان ممبئی پولیس ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے درج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:درگاہ حضرت نظام الدین آج سے زائرین کے لیے کھول دی گئی