اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نکسلیوں نے ایک منشی کا قتل کیا - Naxalite news

چھتیس گڑھ ضلع کنکر میں نکسلیوں نے سڑک کے تعمیر اتی کام میں مصروف ایک منشی کو قتل کر دیا ہے۔

نکسلیوں نے ایک منشی کا قتل کیا
نکسلیوں نے ایک منشی کا قتل کیا

By

Published : Feb 22, 2020, 1:21 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:28 AM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوج راج پٹیل نے آج بتایا کہ ضلع میں پرتاپ پورسے كو ایلی بیڑا کے درمیان میڈكي ندی کے نزدیک پلیا کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ یہاں پر کام کررہا منشی جگدیش منڈل كٹ گاؤ ں میں رہتا تھا۔

کچھ نکسلی کل دیر رات گاؤں میں آئے اور منشی کو گھر سے باہر بلا کر تیز دھار ہتھیار سے اس کا قتل کر دیا۔ اس کے بعد نکسلیوں نے منشی کے گھر اور موٹرسائیکل کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ نکسلیوں نے سڑک کے تعمیر اتی کام کے خلاف پرچے بھی موقع پر پھینکے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details