پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کو علاج کے لیے 16 دسمبر کو امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستانی روزنامہ 'ڈان' کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہیں بلڈ پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث قوت مدافعت کی خرابی کا مرض لاحق ہے جس کا علاج لندن میں بھی موجود نہیں اس لیے سابق وزیراعظم کو امریکہ منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں کیے گئے نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث ان کے دماغ کو خون کی فراہمی میں کچھ رکاوٹ ہے جس کے لیے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔