گوا میں ایک آئی ٹی آئی انسٹرکٹر دریا میں ماہی گیری کے لیے تھا، اس دوران وہ دریا میں بہہ گیا، جس سے ان کی موت ہوگئی۔
گمشدہ آئی ٹی آئی انسٹرکٹر کی لاش برآمد کئی دنوں کی مشقت کے بعد آئی ٹی آئی انسٹرکٹر رویندر دھوری کی لاش برآمد کی گئی، رویندر اگونڈا میں ماہی گیری کے لیے سلیری دریا میں گئے تھے، اس دوران دریا میں ڈوبنے سے ان کی موت ہو گئی۔
اس کے بعد بھارتی بحریہ نے اتوار کے روز اگونڈا کے قریب دریائے سلیری میں 43 سالہ آئی ٹی آئی انسٹرکٹر کی لاش برآمد کرنے میں مدد کی۔
کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو پتھروں میں پھنسا ہوا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ کنکولم پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم حرکت میں آئی اور نیوی کی مدد سے لاش کو برآمد کیا۔
بحریہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا 'تلاش اور شناخت میں مدد کے لئے بحریہ کا ایک مائکروائلیٹ طیارہ روانہ کیا گیا'۔
یہ بھی پڑھیے
بہار میں سیلاب کا قہر، لاکھوں افراد متاثر
انہوں نے کہا 'لاش ایسے علاقے میں تھی جہاں گاڑیوں کے ذریعے رسائی ناممکن تھی۔ علاقے میں مقامی لوگوں نے لاش کو کفن میں لپیٹ رکھا تھا'۔ وہیں پھر اس کے بعد لاش کو بحریہ کے طیارے کے ذریعے نکالا گیا۔