اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عوام کو خلا میں نہ گھمائیں' - ٹویٹ

پنجاب کے ریاستی وزیر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نےوزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کی۔

Navjot Singh Sidhu

By

Published : Mar 28, 2019, 4:00 PM IST

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا،'2019 کا عام انتخابات کا پہلا مرحلہ میں پہنچ چکا ہے،مگر کوئی بھی بی جے پی رہنما اب تک ترقیاتی کاموں کی بات نہیں کر رہاہے۔بہت افسوسناک۔'

انہوں نے مزید کہا 'بے روزگاری،کسانوں کی خودکشی،رفائل وغیرہ جیسے مسائل سے عوام کو گمراہ نہ کریں۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ عوام کو خلا میں مت گھماؤ، زمین پر واپس لے آؤ۔صحیح مدعوں سے مت بھٹکاؤ۔

غورطلب ہے کہ سدھو نے وزیر اعظم مودی کے 2014 کےعام انتخابات کے دوران کا ایک پرانا ٹویت نکال کر انہیں کے انداز میں جواب دینے کی کوشش کی ہے۔
اس توئٹ میں نریندر مودی نے کہا تھا'2014 کے عام انتخابات کی تشہیر آخری مرحلہ میں ہے،مگر کسی کانگریسی رہنمانے ترقیاتی کاموں پر بات نہیں کی۔بہت افسوسناک۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details