اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوین نے حلف برداری کی تقریب میں مودی کو مدعو کیا

بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعلی کے عہدے کے حلف برداری کی تقریب کے لیے مدعو کیا ہے۔

By

Published : May 27, 2019, 11:36 PM IST

پانچویں بار وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے والے پٹنائک 29 مئی کو صبح 10.30 بجے یہاں پردرشنی میدان میں حلف لیں گے۔

ایک سینیئر بی جے ڈی رہنما نے نئی دہلی میں وزیر اعظم کو دعوت نامہ سونپا ہے۔ پٹنائک نے سبھی رکن پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی کے ساتھ ہی صنعتی دنیا کی شخصیات کو بھی مدعو کیا ہے۔

راج بھون کی جانب سے پیر کو جاری ریلیز کے مطابق گورنر گنیشی لال نے پٹنائک کو اتوار کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب ہونے اور ان کی طرف سے حکومت تشکیل دینے کا دعوی پیش کیے جانے کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کے لیے دعوت دی ہے۔

حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس فورسز کے تقریباً 35 دستے تقریب کے مقام کے آس پاس تعینات کیے جائیں گے۔ سینئر پولیس افسر سیکورٹی بندوبست اور بلا روکاوٹ آمد و رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست کی 146 اسمبلی سیٹوں کے لیے چار مراحل میں ہوئے انتخابات میں بی جے ڈی نے 112 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details