سوامی اگنی ویش کے انتقال کے بعد سے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے سوامی اگنیویش کے ساتھ اپنے دیرینہ رشتہ کا ذکر کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے نوید حامد نے کہا کہ سوامی اگنی ویش حق کی آواز اٹھانے والے شخص تھے۔ میرا ساتھ ان سے کافی پرانا ہے۔
وہ ایک واحد شخص تھے جو اتنا بڑا نام ہونے کے باوجود مجھ جیسے عام انسان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ سوامی اگنی ویش کے ساتھ متعدد دفعہ دورہ کیے ہیں۔