ریاست گوا کے ضلع پنجی کے قریب واقع میڈیکل کالج اینڈ اسپتال سے بھارتی بحریہ کے ایک ڈارنیئر طیارے میں کوویڈ - 19 کے مشتبہ مریضوں کے نمونے گوا سے پونے لے گئے تھے۔ یہ نمونے گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) کے ٹیکنیشن کے ذریعہ لئے گئے تھے۔
بھارتی بحریہ نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے 60 نمونے کو پونے میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کو جانچ کے لئے منتقل کرنے میں گوا حکومت کی مدد کی ۔
مرکزی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ہھارتی بحریہ کا ایک ڈارنیئر طیارہ میں کووویڈ 19 کے 60 نمنونے کی جانچ کے لیے 27 مارچ کو آئی این ایس ہنسہ سے پونے کے روانہ ہوا۔