ممبئی میں این سی پی صدر نے پاکستان کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ' میں وہاں گیا تھا، وہاں میری مہمان نوازی کی گئی۔پاکستانی مانتے ہیں کہ بیشک وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے پاکستان نہیں جاسکتے، لیکن وہ بھارتیوں کے ساتھ اپنے رشتہ دار جیسا سلوک کرتے ہیں'۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ' یہاں لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے ایسے بیانات صرف سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں اور وہ بھی پاکستان کی اصل صورت حال جانے بغیر۔ یہاں برسراقتدار پارٹی سیاسی فائدے اٹھانے کے لیے جھوٹی باتیں پھیلارہی ہے'۔
پوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ' پاکستان میں عام لوگ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ ہم بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان لے گئے تھے جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن آج ہمارے ملک میں ایک الگ طرح کا ماحول بن گیا ہے'۔