مرزا غالب کالج میں این ایس ایس کے خصوصی کیمپ کا افتتاح کالج کی گورننگ باڈی کے نائب صدر ایڈوکیٹ شاہ زماں انور، سکریٹری سید عارفین شبیع شمسی، پروفیسر انچارج پروفیسر ارون کمار وغیرہ نے شمع روشن کر کے کیا۔
پروگرام انچارج پروفیسر سرفراز خان نے بتایا کہ 'این ایس ایس رضا کاروں کے ذریعے آئندہ 7 دنوں تک مختلف سماجی اور قومی تعمیراتی کاموں کو انجام دیا جائے گا جس میں سڑک سیفٹی بیداری، خون عطیہ کیمپ، صاف بھارت مہم، پینٹنگ مقابلہ سمیت کئی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔'
افتتاحی تقریب میں سکریٹری سید شمسی نے این ایس ایس کے رضا کاروں کو یقین دلایا کہ 'آنے والے دنوں میں آپ کو جس قسم کی بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائے گی تاکہ بہتر ڈھنگ سے کام ہو جس سے نہ صرف یہاں کے این ایس ایس کا ہی نام ہوگا بلکہ کالج اور شہر کا نام بھی روشن ہو گا۔ ہم قومی تعمیر میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔'
تقریب میں موجود کالج انچارج پروفیسر ارون کمار پرساد نے بتایا کہ یوم جمہوریہ سے قبل پریکٹس پریڈ میں این ایس ایس کے ایک طالبہ کا انتخاب ہوا ہے ، جس کی وجہ سے کالج کے ساتھ ساتھ مگدھ یونیورسٹی بھی فخر محسوس کررہی ہے۔