اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت کے دستور میں اقلیتوں کے حقوق - اقلیتوں کے حقوق

بھارت کا دستور اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ملک میں اقلیتی ادارے موجود ہیں۔ نگرانی ہورہی ہے۔ ان سب کے باوجود ملک میں ایسے واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنےوالوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یوم اقلیت پر ای ٹی وی بھارت کی خاص پیشکش۔

بھارت کا دستور، اقلیتوں کے حقوق
بھارت کا دستور، اقلیتوں کے حقوق

By

Published : Dec 18, 2020, 3:21 PM IST

بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر برس 18 دسمبر کو،مائنارٹی رائٹ ڈے، منایا جاتا ہے۔آج کے دن اقلیتوں کی ضروریات، مسائل، تعلیم اور تحفظ سے متعلق امور کو پیش کیا جاتا ہے۔ بھارت کے دستور میں سب کو مساوی حق دیا گیا ہے۔ اس میں لوگوں کے مذہب، زبان اور کلچر کو تحفظ دیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے،نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز،1992 کے تحت قومی کمیشن برائے اقلیت(این سی ایم) قائم کیا۔ بھارت کے گزٹ میں چھ مذہبی طبقات مسلمان ، عیسائی ، سکھ، بدھ مت ، زرتشت (پارسی) اور جین کو مائناریٹیز کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا۔

این سی ایم نے اقوام متحدہ کے 18 دسمبر 1992 کے اعلامیہ کی پاسداری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ "ریاستیں اپنے اپنے علاقوں میں اقلیتوں کے قومی یا نسلی ، ثقافتی، مذہبی اور لسانی شناخت کے وجود کی حفاظت کریں گی اور اس شناخت کے فروغ کے لئے شرائط کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

بھارت کا دستور، اقلیتوں کے حقوق

کمیشن کے مندرجہ ذیل کام ہیں:

1۔ یونین اور ریاستوں کے تحت اقلیتوں کی ترقی کی پیش رفت کا تجزیہ کرنا۔

2۔آئین میں درج دفعات،پارلیمان و ریاستی قانون سازوں کے ذریعے نافذ کردہ قوانین کی نگرانی کرنا۔

3۔ مرکز یا ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے حفاظتی اقدامات کے موثر نفاذ کے لئے سفارشات پیش کرنا۔

4۔اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظات سے متعلق مخصوص شکایات پر غور کرنا اور اس طرح کے معاملات مناسب حکام کے پاس پہنچانا۔

5۔ اقلیتوں کے خلاف کسی بھی امتیازی سلوک کی وجہ سے پیدا ہونے والی دشواریوں کا مطالعہ کرنا اور ان کے خاتمے کے لئے اقدامات کی تجاویز دینا۔

6۔اقلیتوں کی سماجی و معاشی اور تعلیمی ترقی سے متعلق امور پر مطالعہ ، تحقیق اور تجزیہ کی میٹنگز منعقد کرنا۔

7۔مرکزی حکومت یا ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کئے جانے والے کسی بھی اقلیت کے سلسلے میں مناسب اقدامات کی تجویز دینا۔

8۔اقلیتوں سے متعلق کسی بھی معاملے اور خاص طور پر ان کو درپیش مشکلات سے متعلق مرکزی حکومت کو وقتا فوقتا خصوصی رپورٹس فراہم کرنا۔

مرکزی وزرات برائے اقلیتی بہبود کا قیام

وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کی ایک وزارت ہے جسے 29 جنوری 2006 کو تشکیل دیا گیا تھا۔ بھارت جس میں مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، بدھ مت ، زرتشت (پارسی) اور جین شامل ہیں۔ کو بھارت کے گزٹ میں اقلیتی برادری کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

بھارت کے دستور میں مائنارٹیز کے حقوق

بھارتی آئین کے مطابق مذہب ، نسل ، ذات ، جنس یا پیدائشی جگہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت ہے۔ آرٹیکل 15کے تحت ریاست کسی بھی شہری کے ساتھ صرف مذہب ، نسل ، ذات ، جنس ، مقام پیدائش یا ان میں سے کسی کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرسکتی۔

آرٹیکل 16 کے تحت مائنارٹیز کے ساتھ سرکاری ملازمتیں دینے کے معاملے میں کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں کیا جاسکتا۔

آرٹیکل 25 میں مائنارٹیز کو مذہب اور عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی کا تیقن دیا جاتا ہے۔

آرٹیکل 27 کسی خاص مذہب کے فروغ کے لئے ٹیکسوں کی ادائیگی سے آزادی۔ کسی بھی فرد کو کسی بھی قسم کا ٹیکس ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ، جس میں سے خاص طور پر کسی خاص مذہب یا مذہبی فرقے کے فروغ یا دیکھ بھال کے لئے اخراجات کی ادائیگی میں خصوصی طور پر مختص کیا جاتا ہے۔

آرٹیکل 28 سرکاری فنڈ سے چلنے والے تعلیمی اداروں کو مذہبی ہدایات فراہم کرنے سے منع کرتا ہے۔ جب تک کہ اس طرح کی مذہبی تعلیم دینے کے بارے میں ، جب تک یہ ادارہ قائم کیا گیا ہو ، اوقاف یا ٹرسٹ کی شرائط میں کوئی شرط نہ ہو۔ اس سے کسی بھی تعلیمی ادارے میں آنے والے فرد کو یہ حق بھی حاصل ہوتا ہے کہ وہ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کسی بھی مذہبی تعلیم میں حصہ نہ لے۔

آئین کا آرٹیکل 29 شہریوں کو اپنی زبان ، رسم الخط اور ثقافت کے تحفظ کا حق فراہم کرتا ہے اور اس کی ضمانت دیتا ہے کہ وہ اپنی نسل، زبان ، مذہب ، ذات کے مطابق کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا اور چاہے وہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتا ہو یا نہیں۔

آرٹیکل 30 اقلیتوں کو تعلیمی اداروں کے قیام اور ان کا انتظام کرنے کا حق فراہم کرتا ہے اور ایسے اداروں کو امداد فراہم کرنے کے معاملات میں ریاست کو کسی بھی طرح کی امتیازی سلوک سے روک دیا گیا ہے۔ لیکن ان تعلیمی اداروں کو ریاست کے ذریعہ باقاعدہ بنایا جاسکتا ہے۔


اقلیتوں کے لیے اسکیمز:

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم ، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم ، میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم - مالی اعانت کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے۔

نیا سویرا: مفت کوچنگ اور الائیڈ اسکیم - اس اسکیم کا مقصد تکنیکی / پیشہ ورانہ کورسز اور مسابقتی امتحانات کے داخلہ امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لئے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء / امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے۔

پڑھو پردیس اسکیم- اقلیتی برادری کے طلبا کو بیرون ملک اعلی تعلیم کےلیےتعلیمی قرضوں پر سود سبسڈی کی اسکیم فراہم کی جاتی ہے۔

نئی اڑان اسکیم - یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) ، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ میں کامیابی کے لیے مدد کی جاتی ہے۔

نئی روشنی اسکیم- اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کی لیڈر شپ کا پروگرام۔

سیکھو اور کماو اسکیم - 14 سے 35 سال عمر کے نوجوانوں میں مہارت اور روزگار کے قابل بنانا اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم (پی ایم جے وی کے) اسکیم مئی 2018 میں اس کی تشکیل نو کی گئی تھی جس کو پہلے ایم ایس ڈی پی کہا جاتا تھا۔ تعلیم ، ہنر اور صحت کے شعبوں میں اثاثوں کی تشکیل کے لئے اقلیتی علاقوں میں معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کے فائدے کے لئے اس پر عمل درآمد کیا گیا۔

جیو پارسی اسکیم- بھارت میں پارسیوں کی آبادی میں کمی پر مشتمل اسکیم ہے۔

استاد اسکیم: تربیت برائے ہنرمندی روایتی آرٹس/کرافٹس فراہم کرنے لیے ہے۔

نئی منزل اسکیم - اسکول چھوڑنے والے بچوں کے لیے باضابطہ تعلیم اور ہنر کے لئے یہ اسکیم اگست 2015 میں شروع کی گئی ہے۔

ہماری دھروہر- بھارتی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت بھارت کی اقلیتی برادریوں کے بھرپور ورثے کے تحفظ کے لئے ایک اسکیم جو 2014-15 سے لاگو ہے۔

بھارت کا دستور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ملک میں اقلیتی ادارے موجود ہیں، نگرانی ہورہی ہے۔ ان سب کے باوجود ملک میں ایسے حالات دیکھے گئے ہیں جہاں اقلیتی برادری کے ساتھ ظلم وزیادتی کے واقعات دیکھے گئے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ارباب اقتدار اس کا جائزہ لے اور ملک میں سیکولرزم، یکجہتی، ہم آہنگی کو بحال کرے۔ اور تشدد برپا کرنے والے فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم اقلیت پر خصوصی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details